بی بی سی اردو ڈاٹ کام :Courtesy
’خوشحالی کے لیے وقار کا سودا نہیں‘
پاکستان کی فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا ہے کہ محض پاکستان کی خوشحالی کے لیے ہم اپنی عزت اور وقار کا کبھی سودا نہیں کریں گے۔
سنیچر کی شام کو راولپنڈی میں جنرل ہیڈ کواٹر میں یوم شہداء کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے جنرل کیانی نے کہا کہ خوشحال پاکستان ہی ایک مضبوط پاکستان کی ضمانت ہے۔
’ہمارا ہر قدم عوام کی خوشحالی اور حفاظت کی طرف بڑھنا چاہیے لیکن محض پاکستان کی خوشحالی کے لیے ہم اپنی عزت اور وقار کا سودا نہیں کریں گے‘۔
جنرل کیانی نے کہا ’ہمارے قومی مفاد میں کیا اچھا ہے کیا برا اس کا تعین کرنا صرف اور صرف ہم پاکستانیوں کا حق ہے اور افواج پاکستان اس عزم میں عوام کےساتھ ہے‘۔
انھوں نے کہا کہ ہم سب کو اپنے مفادات سے بالاتر ہو کر ایک مضبوط اور خوشحال پاکستان کے لیے سوچنا ہوگا اور یہ ہم سب کے مفاد میں ہے۔
فوج کے سربراہ نے کہا ’ہم ایک فوج، ایک خاندان اور ایک قوم پر یقین رکھتے ہیں اور پاکستانی عوام اور پاکستانی فوج زندگی ہو یا شہادت ہر قدم پر ایک دوسرے کے ساتھ ہیں اور انشااللہ ہمیشہ ساتھ رہیں گے‘۔
جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور ان کی خواہش ہے کہ تمام ممالک کے ساتھ دوستانہ اور خوشگوار تعلقات ہوں۔
اسلام آباد میں نامہ نگار ذوالفقار علی کا کہنا ہے کہ کہ جنرل کیانی نے اپنے پورے خطاب میں کہیں بھی سول حکومت کا کوئی ذکر نہیں کیا۔ پاکستان کے بیشتر ٹی چینلز نے جنرل کیانی کا خطاب براہ راست نشر کیا۔
....................
Note: The viewpoint expressed in this article is solely that of the writer / news outlet. "FATA Awareness Initiative" Team may not agree with the opinion presented.
....................
We Hope You find the info useful. Keep visiting this blog and remember to leave your feedback / comments / suggestions / requests / corrections.
With Regards,
"FATA Awareness Initiative" Team.
No comments:
Post a Comment