جنوبی وزیرستان: ڈرون حملے میں چار ہلاک
پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں حکام کے مطابق امریکی جاسوس طیارے کے حملے میں کم سے کم چار افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
پولیٹیکل انتظامیہ کے حکام نے بتایا ہے کہ جنوبی وزیرستان کی تحصیل برمل میں بغڑ چینہ کے مقام پر امریکی جاسوس طیارے نے چار میزائل داغے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ایک میزائل پک اپ گاڑی کو لگا ہے جس میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق چار افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
نامہ نگار عزیز اللہ خان کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت اب تک نہیں ہو سکی ہے۔
حکام کے مطابق جس مقام پر حملہ کیا گیا ہے یہ علاقہ انگور اڈہ کے قریب وانا کی جانب واقع ہے جہاں شدت پسندوں کے ٹھکانے بھی موجود ہیں لیکن اس حملے میں کون نشانہ بنا ہے اب تک اس کا علم نہیں ہو سکا۔
حکام کے مطابق میزائل کہاں گرے ہیں ان کے بارے میں معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔
حکام کے مطابق جس مقام پر حملہ کیا گیا ہے یہ علاقہ انگور اڈہ کے قریب وانا کی جانب واقع ہے جہاں شدت پسندوں کے ٹھکانے بھی موجود ہیں لیکن اس حملے میں کون نشانہ بنا ہے اب تک اس کا علم نہیں ہو سکا۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ایک میزائل ایک مکان پر گرا ہے لیکن ابھی تک اس میں ہونے والی ہلاکتوں کا علم نہیں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے مقامی افراد ہیں۔
جنوبی وزیرستان میں آج صبح سے ہی امریکی ڈرون طیارے فضا میں گشت کر رہے تھے جس سے علاقے میں خوف پایا جاتا تھا۔
سترہ مارچ کے اس حملے کے بعد یہ پہلی کارروائی ہے جب شمالی وزیرستان میں ایک جرگے پر حملہ کیا گیا تھا جس میں مقامی لوگوں کے مطابق چالیس سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
یاد رہے کہ سترہ مارچ کے اس حملے کے بعد یہ پہلی کارروائی ہے جب شمالی وزیرستان میں ایک جرگے پر حملہ کیا گیا تھا جس میں مقامی لوگوں کے مطابق چالیس سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
واضح رہے کہ دو روز پہلے امریکی سی آئی اے اور پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے حکام کے مابین امریکہ میں ملاقات ہوئی ہے جس میں ڈرون حملوں پر بات چیت کی گئی ہے۔
امریکی اخبارات میں شائع خبر کے مطابق پاکستان نے امریکہ سے کہا ہے کہ وہ پاکستان سے سی آئی اے اور سپیشل فورسز کے اہلکاروں کی تعداد میں کمی کرے اور ڈرون حملوں کی تعداد میں بھی خاطر خواہ کمی لائی جائے۔
ان ڈرون حملوں کے خلاف قبائل علاقوں سمیت پاکستان بھر میں غصہ پایا جاتا ہے اور شمالی وزیرستان کے سترہ مارچ کے حملے کے بعد قبائلی رہنماؤں نے کہا تھا کہ وہ اب امریکہ کے خلاف مکمل کارروائیوں کا حق رکھتے ہیں۔
Keep visiting this blog and remember to leave your feedback / comments / suggestions / requests.
With Regards,
"FATA Awareness Initiative" Team.
No comments:
Post a Comment